میران شاہ : دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز میں فائرنگ، ایک جوان شہید، دہشت گرد ہلاک 

04:53 PM, 18 Jun, 2022

نیوویب ڈیسک

شمالی وزیرستان : شمالی وزیرستان کے ضلع میران شاہ میں دہشت گردوں اور  پاکستانی فوج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 1 دہشت گرد مارا گیا  ہے ۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران نائیک زاہد احمدنے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگا لیا ہے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے ضلع میران شاہ میں دہشت گردوں اور پاکستانی  فوج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران  ایک  دہشت گرد مارا گیا  ہے ۔

دہشت گرد کی شناخت ضیاء اللہ کے نام سے ہوئی ہے  دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد  کر لیا گیا ہے ۔ آئی ایس پی آر  نے مزید آگاہ کیا کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران نائیک زاہد احمد (عمر 32 سال، ساکن چارسدہ) نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگا لیا ہے ۔

مزیدخبریں