پرویز مشرف کی حالت میں بہتری، ہسپتال سے گھر منتقل 

04:34 PM, 18 Jun, 2022

نیوویب ڈیسک

دبئی : سابق صدر پرویز مشرف کی حالت میں بہتری آئی ہے۔ انہیں دبئی کے اسپتال سے  ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق پرویز مشرف کی حالت تسلی بخش ہے۔ انھیں ہسپتال سے گھر شفٹ کر دیا گیا ہے۔ انہیں جلد پاکستان منتقل کیا جائے گا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی فیملی پرویز مشرف کو پاکستان منتقل کرنے پر تیار ہوگئی ہے اور انہوں نے حکومت پاکستان سے باقاعدہ درخواست کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر انتظامات مکمل ہوگئے تو انہیں جلد پاکستان منتقل کردیا جائے گا۔ 

مزیدخبریں