دعا زہرا کے والد نے ہائیکورٹ کافیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

02:47 PM, 18 Jun, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: کراچی سے لاپتہ ہونیوالی دعا زہرا  کے  والد   نے سندھ ہائیکورٹ کافیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق دعا زہرا کے والد مہدی کاظمی نے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے جس میں دعا زہرا کو مرضی کے مطابق فیصلہ کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

سپریم کورٹ میں درائر کی جانیوالی درخؤاست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ دعا زہرا کے میڈیکل رپورٹ اور عدالت میں بیان کی بنیاد پر فیصلہ سنایا گیا، میڈیکل رپورٹ میں دعا زہرا کی عمر 17 سال بتائی گئی ہے ، نادرا ریکارڈ اور تعلیمی اسناد کے مطابق دعا زہرا کی عمر 14 سال ہے۔

مزیدخبریں