راولپنڈی: سابق وفاقی وزیرداخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے فنانشل ایکش ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے راہ ہموار کرنے کا کریڈٹ سابقہ عمران خان حکومت اور فوج کو دے دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید نے لکھا کہ ایف اے ٹی ایف ے نکلنے کا سارا سہرا عمران خان، پاک فوج،وزارت داخلہ اور ذیلی اداروں کو جاتا ہے۔ جس جس محکمے نے وزارت داخلہ میں اس کیس پر محنت کی وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ساری قوم کو اس پر مبارک ہو۔
ایف اے ٹی ایف (FATF) سے نکلنے کا سارا سہرا عمران خان، پاک فوج،وزارت داخلہ اور ذیلی اداروں کو جاتا ہے۔ جس جس محکمے نے وزارت داخلہ میں اس کیس پر محنت کی وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ساری قوم کو اس پر مبارک ہو۔
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) June 17, 2022
سابق وزیر داخلہ نےمزید کہا کہ امید ہے کہ اکتوبر سے پہلے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال دیا جائے گا۔ اس کا تمام تر کریڈٹ عمران خان کی حکومت، پاک فوج اور اس سے منسلک اداروں کو جاتا ہے۔ موجودہ اسمبلیوں کی کوئی اہمیت اور تعریف نہیں۔ زیادہ تر وزراء ضمانت پر ہیں۔ 50 سے زیادہ وزراء اسمبلی میں نہیں جاتے۔ وہ بھارت کے ساتھ تجارت دوبارہ شروع کرنے کے لیے مر رہے ہیں۔
پوری امید ہے اکتوبر سے پہلے پاکستان گرے لسٹ سے نکل جائے گا۔جس کا سارا کریڈٹ عمران خان کی حکومت،پاک فوج اور ذیلی اداروں کو جاتا ہے۔موجودہ اسمبلیوں کی نہ کوئی اہمیت ہے اور نہ ہی کوئی پزیرائی ہے۔اکثریتی ضمانتوں پہ 50 وزیر بھی اسمبلی نہی جاتے۔یہ ھندوستان سے تجارت کے لیے مرے جارہے ہیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) June 18, 2022