کراچی: پاکستان میں سیاسی ابتری نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو بے چین کر دیا، بڑھتی ہوئی مہنگائی اور روپے کی گرتی ہوئی قیمت کے باعث غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں کمی آئی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق مئی میں صرف ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری آئی جبکہ گذشتہ سال مئی میں سرمایہ کاری کا حجم 18 کروڑ 82 لاکھ ڈالر تھا۔زرمبادلہ کے کم ہوتے ذخائر اور ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت نے غیر ملکی سرمایہ کاری کو بریک لگا دی ہے۔
پاکستان کے دیرینہ دوست چین سے بھی سرمایہ کاری میں غیر معمولی کمی آئی، رواں مالی سال گیارہ ماہ میں چین نے 37 کروڑ 31 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی جبکہ گذشتہ سال چین کی انویسٹمنٹ کا حجم 72 کروڑ ڈالر تھا۔
امریکی سرمایہ کاروں نے بھی پاکستان سے اپنا سرمایہ سمیٹنا شروع کر دیا ہے، امریکہ کی پرائیویٹ انویسٹمنٹ سے 18 کروڑ ڈالر سے زائد پیسہ واپس نکال لیا گیا تاہم پاکستان میں توانائی کا شعبہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے پرکشش رہا۔
گیارہ ماہ میں پاور سیکٹر میں 56 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی انویسٹمنٹ ہوئی،،