پیٹرول مہنگا ، فواد چوہدری نے بچت کا طریقہ ڈھونڈ لیا

12:39 PM, 18 Jun, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پیٹرول مہنگا ہونے پر سفر کیلئے متبادل حل نکال لیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دونوں بھائیوں کو اونٹ کی سواری کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

https://twitter.com/Faraz999/status/1538032508922695680?s=20&t=8dCos7lUf1bSDCCv2fTTSA
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بڑا ہجوم فواد چوہدری اور اُن کے بھائی فراز چوہدری کی اونٹ پرسوار ہوئے دیکھنے کے لیے موجود ہے۔


فراز چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’کنیال روڈ جہلم کے افتتاح کے موقع پر فواد صاحب کے ساتھ ، اونٹوں پر سواری کی‘۔

اُنہوں نے لکھا کہ ’کسے پتا تھا کہ حکومت پیٹرول کو اتنا مہنگا کر دے گی کہ اونٹوں پر سواری گاڑی پر سفر سے زیادہ اچھی لگنے لگے گی‘۔


واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ دنوں  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیسری مرتبہ اضافہ کیا ۔

مزیدخبریں