لاہور : صوبائی دارالحکومت لاہور میں معروف کاروباری شخصیت مرحوم سیٹھ عابد کی بیٹی کو قتل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے مسلم ٹاؤن میں گھر میں رات گئے فائرنگ کر کے 60 سالہ خاتون کو قتل کر دیا گیا، مقتولہ فرح مظہر معروف پاکستانی کاروباری شخصیت مرحوم سیٹھ عابد کی بیٹی تھیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے آئی جی پنجاب سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے جبکہ حکام کو واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پولیس نے وقوعہ سے 3 پستول برآمد کر لئیے جبکہ قتل کے شبہ میں مقتولہ کے لے پالک بیٹے فہد کو حراست میں لے لیا ۔ مقتولہ کے 2 بیٹے اور ایک بیٹی تینوں لے پالک ہیں جبکہ خاوند مظہر امریکہ میں مقیم ہے۔
پولیس کا بتانا ہےکہ60 سالہ فرح کی لاش مردہ خانے بھجوا دی گئی ہے۔پولیس نے 40 سالہ گھریلو ملازمہ رضیہ کو بھی شامل تفتیش کر لیا ہے۔