لندن: سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نوازشریف سے سابق لارڈ میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید نے لندن میں ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیرخزانہ سینیٹر اسحق ڈار بھی ملاقات میں موجود تھے، اس دوران نوازشریف اورکرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید نے ملکی سیاسی صورتحال اور 17 جولائی کے ضمنی انتخابات کے حوالے تبادلہ خیال ہوا جبکہ ضمنی انتخابات میں سابق بلدیاتی نمائندوں کی ڈیوٹیوں کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید نے سابق وزیراعظم کو بلدیاتی قانون 2022بارے تفصیلات سے آگاہ کیا۔
کرنل (ر) مبشر جاوید نے کہا کہ سابق وزیراعظم وطن آنے کیلئے بے چین ہیں،ان کادل ایک ایک پل وطن کیلئے دھڑکتا ہے۔