بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان کی نئی بولڈ تصاویر کی انٹرنیٹ پر دھوم

07:59 AM, 18 Jun, 2022

نیوویب ڈیسک

ممبئی: بالی ووڈ  سپر اسٹار سارہ علی خان نے اپنی نئی بولڈ تصاویر میں تمام حدیں پار کر دیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بالی ووڈ اداکارہ نے اپنی چند نئی تصاویر پوسٹ کیں جن سے ان کے مداح حیران رہ گئے اور اداکارہ سارہ علی خان کو تکتے رہ گئے تاہم ان کی نئی تصاویر نے انٹرنیٹ پر خوب دھوم مچا رکھی ہے اور مداح تعریف بھی کررہے ہیں۔


نئی تصاویر میں بالی ووڈ اداکارہ نے جہاں میک اپ کا انتہائی کم استعمال کیا ہے وہیں لباس کا بھی کم ہی استعمال کیا۔

تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے سارہ نے کسی عنوان کا انتخاب نہیں کیا لیکن ان کی تصویریں انٹرنیٹ پر دھوم مچانے کیلئے کافی تھیں۔مداحوں نے ان تصاویر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کمنٹس کی بھرمار کر دی۔


کمنٹ سیکشن میں ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا: "خوبصورت"، اور ڈھیروں صارفین نے فائر ایموجی بنائے۔


واضح رہے کہ  انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سارہ علی خان کے 4 کروڑ  سے زیادہ فالوورز ہیں۔

مزیدخبریں