انتونیو گوتریس ایک بار پھر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل مقرر

انتونیو گوتریس ایک بار پھر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل مقرر
کیپشن: انتونیو گوتریس ایک بار پھر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل مقرر
سورس: فائل فوٹو

جنیوا: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے انتونیو گوتریس کو دوسری بار بھی سیکرٹری جنرل مقرر کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75 ویں سیشن کے صدر ولکان بوزکر نے اعلان کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اونتونیو گوتریس کا اگلی پانچ سالہ مدت کے لیے بھی انتخاب کرلیا گیا ہے۔

انتونیو گوتریس کے عہدے کے دوسرے دور کا آغاز جنوری 2022 سے ہوگا اور آئندہ 5 برس تک جنرل سیکرٹری کے عہدے پر فائز رہیں گے۔ انہوں نے پہلی بار اپنا عہدہ یکم جنوری 2017 کو سنبھالا تھا۔

اس سے قبل انتونیو گوتریس 1995 سے 2002 تک پرتگال کے وزیراعظم رہے جب کہ 2005 سے 2015 کے درمیان اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزین کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھاتے رہے ہیں۔

انتونیو گوتریس کو دوسری بار بھی جنرل سیکرٹری کے عہدے پر مقرر کرنے کے لیے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں 8 جون کو قرار داد پیش ہوئی تھی۔ ان کی بہترین کارکردگی کے باعث اراکین نے دوسری بار بھی فیصلہ انتونیو گوتریس کے حق میں دیا تھا۔