حسن مرتضی کی تنقید، فیاض چوہان کی سیاسی زندگی کا پہلا واک آؤٹ

07:11 PM, 18 Jun, 2021

لاہور: وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان اسمبلی اجلاس سے اپنی سیاسی زندگی کا پہلا واک آؤٹ کر گئے۔

پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو میں صوبائی وزیر نے کہا کہ میں اسمبلی کا واک آؤٹ کر کے باہر آ گیا ہوں اور میں نے یہ اپنی سیاسی زندگی پہلی مرتبہ اسمبلی اجلاس سے واک آؤٹ کیا ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے واک آؤٹ کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے حسن مرتضیٰ نے پی ٹی آئی پر غلط تنقید کی اور مطالبہ کرتا ہوں کہ یہ اس پر معافی مانگیں۔ آج پی پی کے پارلیمانی لیڈر نے لاکھوں عوام کو کمی کمین کہا اور میں جواب دینے کے لیے کھڑا ہوا تو ڈپٹی سپیکر نے مجھے روک دیا تو میں احتجاجا واک آؤٹ کر گیا۔

صوبائی وزیر نے یہ بھی کہا کہ افسوس ہے کہ ڈپٹی سپیکر نے میرے نکتے پر بھی توجہ نہیں دی۔ اگر دیکھا جائے تو ن لیگی رہنما شیخ روحیل اصغر صاحب کا بیان بھی قابل مذمت ہے کیونکہ گالی دینا پنجاب کے کلچر کا نام نہیں ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی علی نواز اعوان نے اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کیا اور اسی رات معافی مانگی لیکن شیخ روحیل اصغر آج تک اپنے اقدام پر ڈھٹائی کا مظاہرہ کر رہے ہیں کیونکہ یہ دراصل بیگم صفدر اور ن لیگ کی سرپرستی میں عوام کی توہین کی گئی۔

مزیدخبریں