ماسکو: روس میں کورونا وائرس کے نئے مریضوں کی شرح میں اضافے کے بعد روسی دارالحکومت ماسکو میں عائد کورونا پابندیوں میں 29جون تک توسیع کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ماسکو میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں شرح میں اضافہ ہو گیا ہے اور ملک میں وباءکی شروعات سے اب تک کے سب سے زیادہ 9 ہزار 56 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد روسی دارالحکومت میں کورونا پابندیوں میں 29 جون تک توسیع کردی گئی ہے۔
سرکاری اعداد وشمار کے مطابق ماسکو میں کورونا وائرس کے نئے مریضوں میں دو ہفتوں میں تین گنا اضافہ ہوا ہے اور آج ریکارڈ 9056 نئے مریض سامنے آئے ہیں جس کے باعث پابندیوں میں 29 جون تک اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد رات کے اوقات میں کیفیز اور ریسٹورنٹس بند ہوں گے اور ایک ہزار سے زائد افراد کی تقریبات بھی منعقد نہیں ہو سکیں گی۔