کورونا ویکسئن کا بحران ، حکومت کادوروز کے لئے ویکسینیشن کا عمل روکنے کا فیصلہ

05:42 PM, 18 Jun, 2021

لاہور  محکمہ صحت نے کورونا ویکسین کی قلت کے باعث دو روز کیلئے ویکسین لگانے کا عمل روکنے کا فیصلہ کرلیا ، ویکیسن کی دو لاکھ ڈوزز اتوار کی شام تک پہنچ جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کورونا ویکسین کی قلت پیدا ہوگئی، جس کے بعد محکمہ صحت نے 2 دن کیلئے ویکسی نیشن روکنے کا فیصلہ کرلیا

ذرائع محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ پنجاب میں ایک دن سٹاک موجود ہے ، ویکیسن کی دو لاکھ ڈوزز اتوار کی شام تک پہنچ جائیں گی۔

خیال رہے دو ماہ گزر گئے پنجاب حکومت کرونا ویکسین نہ خرید سکی، ویکسین کی دس لاکھ ڈوز خریدنے کا عمل سیکرٹری ہیلتھ کی غفلت سے سست روی کا شکار ہے۔

کرونا ویکسین کی 10 لاکھ ڈوز خریدنے کے لیے ڈیڑھ ارب روپے کے فنڈ بھی منظور کیے گئے لیکن محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ ویکسین کی خریداری پر کوئی پیش رفت نہ کرسکا جبکہ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ سارا اسلم ویکسین کی خریداری پر موقف دینے سے گریزاں ہیں۔

یاد رہے دو روز قبل بھی پنجاب کے دارلحکومت لاہور کے ویکسین سینٹرز میں ایک بار پھر ویکسین کا اسٹاک ختم ہوگیا تھا ، جس پر لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک طرف حکومت ویکسین لگانے کی مہم چلا رہی ہے دوسری طرف ویکسین ہی نہیں ہیں۔

مزیدخبریں