لاہور،اداکارہ و ماڈل نمرہ خان کا کہنا ہےکہ وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق رشتے کرانے والی آنٹی لگتی ہیں۔اداکارہ نمرہ خان نجی ٹی وی کے شو میں گفتگو کررہی تھیں ۔
نمرہ خان نے انکشاف کیا کہ میری پہلی جاب نیوز ایڈیٹر کی تھی، والدین کی خواہش تھی کہ میں کسی بھی طرح میڈیا جوائن کرلوں دوسری جانب تعلیم بھی فلم اینڈ ٹیلی ویژن تھی تو ملازمت قبول کرلی۔
انہوں نے کہا کہ اداکاری سے متعلق تھوڑی بہت بھی معلومات نہیں تھی، ماں باپ نے زبردستی اداکاری میں بھیجا، والدین چاہتے تھے کہ میرا نام ہو کیوں کہ انہیں مجھ میں ایک چمک نظر آتی تھی لیکن کامیابی نہ ملی تو اسکواش کھیلا۔
نمرہ خان کا کہنا تھا کہ پہلے ڈرامے میں سین ریکارڈنگ پر 40 ٹیک تھے لیکن جب کامیابی ملی تو ڈرامہ انڈسٹری میں کیرئیر بنانے کا فیصلہ کرلیا ۔
اداکارہ کو میزبان کی جانب سے نوازشریف، عمران خان اور آ صف علی زرداری میں سے کسی ایک کو منتخب کرنے کا آپشن دیا گیا جس پر نمرہ خان نے نواز شریف کو پسندیدہ سیاستدان قراردیا۔
دوسر ی جانب وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ وہ مجھے رشتہ کرانے والی آنٹی لگتی ہیں۔
اس کی وجہ بتاتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ فردوس عاشق انہیں چہرے سے بہت تیز لگتی ہیں ، تاہم ان کی حالیہ ویڈیو منظر عام آنے کے بعد میں ان کے خلاف کچھ بولنا بھی نہیں چاہتی۔