چین سے کورونا ویکسیئن کی 20 لاکھ خوراکیں ماہ رواں پاکستان پہنچ جائیں گی

04:49 PM, 18 Jun, 2021

اسلام آباد، چین سے رواں ماہ کورونا ویکیسن کی 80 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ جائیں گی۔

ذرائع وزارت صحت کے مطابق چین سے 20 سے 22 جون کے دوران کورونا ویکسین کی کھیپ پاکستان پہنچ جائے گی۔

ذرائع کے مطابق  چین سے رواں ماہ 50 لاکھ تیار ویکسین پاکستان پہنچے گی جبکہ 21 سے 22 جون کے درمیان کین سائنو ویکسین کی 30 لاکھ خوراکوں کا خام مال بھی پاکستان پہنچےگا۔

20 لاکھ خوراکوں کی پہلی کھیپ 20  جون کو  پاکستان پہنچ رہی ہے، 20 جون کو سائنو ویک ویکسین کی 25 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچیں گی۔

مزیدخبریں