اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو خط لکھ کر انکی توجہ حکومت کی جانب سے سرکاری ٹی وی پر اپوزیشن کی کوریج بند کرنے کی طرف مبذول کرائی ہے ۔
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے سرکاری ٹی وی پر اپوزیشن کی کوریج بند کر رکھی ہے ۔پارلیمنٹ میں اپوزیشن کی کوریج کیلیے نیشنل میڈیا کو میڈیا کارنر تک انٹری دی جائےجس سے اپوزیشن کو میڈیا کوریج کا حق مل سکے گا ۔