داسو ڈیم سے عوام کو سستی بجلی ملے گی، مہنگائی بھی کم ہوگی: وزیراعظم 

 داسو ڈیم سے عوام کو سستی بجلی ملے گی، مہنگائی بھی کم ہوگی: وزیراعظم 
سورس: file

داسو (نیو نیوز)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ داسو ڈیم تعمیر ہونے سے عوام کو سستی اور معیاری بجلی ملے گی۔ سستی بجلی سے مہنگائی بھی کم ہوگی۔

اپرکوہستان کے علاقے داسو میں ڈاسو ڈیم کے دورہ کے موقع پر خطاب کرتے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ داسو ڈیم سستی بجلی پیدا کرے گا اور اس سے صنعتیں لگیں گی۔ 

انہوں نے کہا کہ داسو ڈیم کا منصوبہ بہت مشکل ہے۔ مجھے اندزاہ نہیں تھا کہ انجینئرز اتنا مشکل میں کام کر رہے ہیں کیونکہ ٹنل میں کام کرنا بہت مشکل ہے۔

 واضح رہے کہ داسو ڈیم فیز ون 2025 میں مکمل ہو کر نیشنل گرڈ میں 2160 میگاواٹ کی فراہمی شروع کر دے گا جبکہ 2029 میں فیز ٹو کے مکمل ہونے کے بعد ڈیم کی استعداد 4320 میگا واٹ ہو جائے گی۔

وزیر اعظم عمران خان کے پاور سیکٹر اصلاحات اور ملکی پانی کے وسائل کے بہتر استعمال کے ویژن کے تحت موجودہ دور حکومت میں داسو ڈیم پر کام کی رفتار کو بڑھایا گیا۔

ڈیم کی تعمیر کیلئے زمین کی خریداری کا کام مکمل کیا گیا اور کورونا وائرس کی وبا کے باوجود ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے ڈیم کی تعمیر جاری ہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم ڈیم پر کام کرنے والے غیر ملکی انجینئرز اور مزدوروں سے بات بھی کریں گے