سلیکٹرز نے ناکام ترین حکومت سلیکٹ کی: بلاول بھٹو زرداری

11:28 AM, 18 Jun, 2021

اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت کا بجٹ جھوٹ پر مبنی ہے۔ پاکستان میں مہنگائی بھارت اور بنگلہ دیش سے زیادہ ہے۔ سلیکٹرز نے ایک ناکام ترین حکومت سلیکٹ کی۔میری تقریر آپ کو ہر حال میں سننا پڑے گی۔

قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ خبردار! کسی نے ناجائز حکومت کے لیے ریاست مدینہ کا لفظ استعمال کیا۔ آپ احساس کا نام لیتے ہیں لیکن آپ کو عوام کا احساس نہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو معلوم ہے عمران خان کے ترقی کے دعوے جھوٹے ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کے دور میں مہنگائی اور دہشت گردی تھی لیکن ہم نے عوام کو تنہا نہیں چھوڑا لیکن عمران خان نے عوام کو تنہا چھوڑ دیا ۔

سپیکر صاحب! اس ایوان کے تین معزز ارکان قید ہیں ۔ خورشید شاہ، علی وزیر اور خواجہ آصف اپنے حلقے کی نمائندگی نہیں کر رہے۔ آپ پروڈکشن جاری نہیں کر رہے ۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے خود کو بے نقاب کر دیا ہے، حکومت نے اپوزیشن کرنی ہے تو حکومت کون چلائے گا ؟ جناب سپیکر ! آپ کو نیا پاکستان مبارک ہو، خبردار اگر کسی نے اس نالائق حکومت کیلئے ریاست مدینہ کا لفظ استعمال کیا، یہ سمجھتے تھے عوام کو پتا ہی نہیں چلے گا بجٹ جھوٹ پر مبنی ہے، عام آدمی، کسان، مزدور، سفید پوش طبقہ، پنشنرز آپ کی مہنگائی بھگت رہے ہیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ملازمت پیشہ افراد آج ادویات نہیں خریدسکتے، پاکستان میں مہنگائی افغانستان اور بنگلا دیش سے بھی زیادہ ہے، مزدور اور غریب جانتے ہیں عمران خان کی معاشی ترقی کے دعوے جھوٹے ہیں، عوام شاید اس مہنگائی کو معاف بھی کرلیتے اگر ان کو لاوارث نہ چھوڑتے، معاشی ترقی کے حکومتی دعوے جھوٹے ہیں۔

نہوں نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ اپوزیشن کو پی ٹی آئی-آئی ایم ایف بجٹ پر تبادلہ خیال کرنے کا موقع نہ ملے اور اسے عوام کے سامنے ایکسپوز نہ کیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں قومی اسمبلی جو کچھ ہوا وہ دراصل 4 فیصد گروتھ سے متعلق جھوٹ کو چھپانے کی سعی تھی۔

بلاول بھٹو نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 'عوام کو اپوزیشن کی تقاریر کی ضرورت نہیں وہ تو حکومت کی جانب سے پیدا ہونے والی مہنگائی کی سونامی میں ڈوب رہے ہیں'۔

انہوں نے کہا کہ جو ادویات نہیں خریدسکتا، بے روزگار ہے، انہیں معلوم ہے کہ معاشی ترقی کے دعوے جھوٹے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمارے دور حکومت میں عالمی معاشی بحران تھا، مہنگائی تھی اور دو سیلاب کا سامنا بھی کیا لیکن کبھی عوام کو لاوارث نہیں چھوڑا۔

مزیدخبریں