لاہور(نیو نیوز) بجٹ میں اضافی ٹیکسوں کے باعث یکم جولائی سے سی این جی کی قیمتیں 9روپے لٹربڑھنے کا خدشہ ہے۔
آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین غیاث عبداللہ پراچہ نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے بجٹ میں اضافی ٹیکس لگانے سے سینکٹروں سی این جی اسٹیشنز بند ہوجائیں گے جس سے لاکھوں افراد بے روز گار ہوجائیں گے۔
بجٹ میں جی ڈی ایس لگنے اور دیگر ٹیکسز میں اضافے سے صرف گیس سیکٹر متاثر ہو گا کئی سو ارب روپے کی سرمایہ کاری ڈوب جائے گی اور منفی پیغام جائے گا۔
انھوں نے کہا کہ ٹیکسوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لیا جائے یا پھر دیگر شعبوں کی طرح مقامی گیس سستے داموں دی جائے۔