لاہور ( نیو نیوز ) مسلم لیگ ( ن ) اور پیپلز پارٹی نے پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے سلسلے میں مشترکہ حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کیا ہے
میڈیا رپورٹس کے مطابق حکمت عملی پاکستان مسلم لیگ ( ن ) اور پاکستان پیپلز پارٹی مشترکہ طور پر مرتب کریں گی اس سلسلے میں پنجاب اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی نے پارلیمان لیڈر حسن مرتضیٰ جلد ہی اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز سے ملاقات کریں گے اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا اہم پیغام پہنچائیں گے۔
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ملاقات میں ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک حکومت کو پنجاب اسمبلی میں ٹف ٹائم دینے سے متعلق مشاورت کریں گے جبکہ پنجاب اسمبلی میں تبدیلی کے حوالے سے بھی باہمی مشاورت کی جائے۔