تربت میں جوانوں پر دہشت گردوں کا حملہ، ایک جوان شہید

12:19 AM, 18 Jun, 2021

اسلام آباد: تربت میں ڈیوٹی پر تعینات جوانوں پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید ہو گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے حملے میں چھوٹے ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شرپسندوں کے بزدلانہ حملے میں پاک فوج کا ایک بہادر سپورت نائیک عقیل عباس شہید ہو گیا ہے۔ نائیک عقیل عباس شہید کا تعلق گاوَں مہرو پیلو ضلع چکوال سے ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسزکا دہشت گردوں کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر آپریشن بھی جاری ہے۔

خیال رہے یکم کوئٹہ اور تربت میں ایف سی پر دہشت گردوں کے حملوں میں 4 جوان شہید، 8 زخمی ہو گئے تھے، جوابی فائرنگ میں پانچ دہشت گرد مارے گئے اور 8 زخمی ہوئے تھے۔ 

مزیدخبریں