لاہور،جمہوری وطن پارٹی کے یوتھ ونگ نے لاہور میں لپ سنکنگ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک ایپلی کیشنز کے خلاف لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے کی قیادت جمہوری وطن پارٹی یوتھ ونگ کے صدر کامران سعید عثمانی نے کی۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاک ایپ ہماری اقدار کے منافی ہے، پہلے اسے بند کیا گیا اور پھر بحال کردیا گیا، یہ ایپ ہم جنس پرستی اور فحاشی کو فروغ دے رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یورپی ڈاکٹرز اسے ذہنی بیماری قرار دے چکے ہیں لہٰذا ٹک ٹاک کو فوری بند کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس ایپ کی وجہ سے ہمارے نوجوان گمراہی کی طرف بڑھ رہے ہیں کئی ممالک نے اس ایپلی کیشنز پر پابندی لگائی ہے تو پاکستان میں ایسا کیوں نہیں کیا جاسکتا۔