راولپنڈی،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے ملاقات کی ہے ۔
دونوں عہدیداروں کی ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کےامور،خطے کی صورتحال اور افغان امن عمل پر گفتگو کی گئی ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں کورونا کی عالمی وبا کے خلاف جنگ میں باہمی تعاون پر بھی بات چیت کی گئی ۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے کہاکہ پاکستان برطانیہ کےخطےاورعالمی سطح پر متوازن کردار کو اہمیت دیتا ہے ۔
برطانوی ہائی کمشنرنےخطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو تسلیم کیا اور دونوں ممالک کےدرمیان تعلقات کے فروغ کےعزم کا اعادہ کیا ۔