اسلام آباد : اداکارہ نیلم منیر نے کہاکہ زندگی گلابوں کی سیج نہیں ہے بلکہ بہت بڑا امتحان ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم سب اپنی زندگی میں مختلف اتار چڑھاﺅکا شکار ہوتے ہیں جہاں ہمیں بعض اوقات خوشی کے ساتھ بہت مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس میں کچھ لوگ اسے کامیابی سے طے کر جاتے ہیں اور کچھ ذہنی دباﺅ کا شکار ہوجاتے ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے رب نے اس دنیا کو تخلیق کرتے ہوئے ہمیں سکون کا ذریعہ بھی بتادیا جو اس کی ذات سے لگاﺅ اور قرآن کی صورت میں ہے اور ہمیں اس مشکل وقت میں اپنی پاک کتاب کو پڑھتے ہوئے اس سے رہنمائی مانگنی چاہیے۔