زندگی میں اگر محبت نہیں تو کچھ بھی نہیں ، سونیا حسین

10:56 AM, 18 Jun, 2020

اسلام آباد : اداکارہ سونیا حسین نے کہا کہ زندگی میں اگر محبت نہیں تو کچھ بھی نہیں ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ کسی بھی انسان کے پاس شہرت اور پیسہ اس وقت کوئی اہمیت نہیں رکھتا ہے ،جب اس کے پاس محبت نہیں رہتی ہے اور ڈرامہ سیریل ”محبت تجھے الوداع“ میں بھی انہوں نے وہ ایک ایسی مڈل کلاس بیوی کا کردار ادا کیا ہے جو غریبی سے امیری کا سفر طے کرنے کے دوران اپنی محبت کھودیتی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ اس ڈرامے کے ذریعے لوگوں میں مادیت پسندی اور محبت کا فرق واضح کیا گیا ہے اور وہ امید کرتی ہیں کہ لوگ  ان کے اس نئے کردار کو سراہیں گے۔

مزیدخبریں