مانچسٹر : میزبان ٹیم انگلینڈ نے کرکٹ ورلڈ کپ کے 23ویں معرکے میں افغانستان کو 150 رنز سے شکست دیدی ، مورگن نے 148رنز کی دھواں دار اننگ کھیلی جس میں 17 چھکے شامل تھے۔
4️⃣ WINS OUT OF 5️⃣ FOR ENGLAND ????
— Cricket World Cup (@cricketworldcup) June 18, 2019
✔️ 397 runs
✔️ 25 sixes
✔️ 8 wickets
The hosts were in complete control in #ENGvAFG at Old Trafford as they won by 150 runs today! pic.twitter.com/wsVUlF6oBp
تفصیلات کے مطابق کرکٹ ورلڈ کپ میں میزبان ٹیم نے ریکارڈ رنز بنا ڈالے ہیں ، میزبان ٹیم نے افغانستان کیخلاف میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں چھ وکٹوں پر 397 رنز بنا ڈالے ، کپتان مورگن نے 71 گیندوں پر 148 رنز کی دھواں دار اننگ کھیلی جس میں 17 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔
The Morgan-Root partnership today:
— Cricket World Cup (@cricketworldcup) June 18, 2019
189 runs
101 balls
17 sixes ???? #ENGvAFG#WeAreEngland pic.twitter.com/V2il9RGsEk
بیئرسٹا نے 99 گیندوں پر 88 سکور کیے جس میں ایک چھکا اور پانچ چوکے شامل تھے ، جوئے روٹ نے 82 گیندوں پر 88 سکور کیے جس میں ایک چھکا اور پانچ چوکے شامل تھے ۔علی نے 9 گیندوں پر 31 سکور کیے جس میں چار چھکے اور ایک چوکا شامل تھا۔افغانستان کی جانب سے زردان نے 85 رنز کے عوض تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ، گلبدین نبی نے بھی تین وکٹیں حاصل کیں ۔
???????????????????????????? ???? ???? #CWC19 | #ENGvAFG pic.twitter.com/Jfxo2lMTgz
— Cricket World Cup (@cricketworldcup) June 18, 2019
مطلوبہ ہدف کے جواب میں افغانستان کی ٹیم مقررہ پچاس اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 247 رنز بنا سکی ، حشمت اللہ 76 رنز بنا کر نمایاں رہے جن کی اننگ میں دوچھکے اور پانچ چوکے شامل تھے ، رحمت شاہ نے 76 گیندوں پر 46 سکور کیے ، گلبدین نبی نے 37 سکور کیے ، انگلینڈ کی جانب سے آرچر اور راشد نے 3-3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ووڈ نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
???? Hashmatullah Shahidi is hit by a bouncer from Mark Wood.
— Cricket World Cup (@cricketworldcup) June 18, 2019
He's back on his feet though, and we're glad to see him continue his innings ???? #ENGvAFG#AfghanAtalan pic.twitter.com/ejMu4U6wLF