لاہور : پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے بعد بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور پاکستانی اداکارہ وینا ملک بھی سوشل میڈیا پر آمنے سامنے آ گئیں۔ کرکٹ ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرے کے بعد پاکستانی اداکارہ وینا ملک نے شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دو ایتھلیٹس کا اپنے بچے کے ساتھ شیشہ کیفے میں پایا جانا انتہائی افسوس کی بات ہے ، انھوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر لکھا کہ میں بھی اس کیفے میں گئی ہوں لیکن یہ بالکل جنک فوڈ کیفے ہے اور وہاں آپ دونوں کا ہونا اور وہ بھی اپنے بچے کے ساتھ افسوسناک ہے ۔
پاکستانی سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے وینا ملک کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ وینا میں اپنے بچے کو شیشہ کیفے نہیں لے کر گئی اور نہ ہی یہ آپ لوگوں سمیت دنیا میں کسی کا مسئلہ ہونا چاہئے ، میں اپنے بچے کا خیال کسی بھی سے زیادہ رکھ سکتی ہوں اور دوسری بات یہ ہے کہ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ڈائٹ پلانر نہیں ہوں اور نہ ہی ان کی ماں ہوں ۔
وینا ملک کے مطابق ثانیہ مرزا نے میرے ٹوئیٹ کا جواب دینے کے بعد مجھے اپنی فرینڈ لسٹ سے نکال دیا ہے اور بلاک کر دیا ہے ان میں اتنی برداشت نہیں کہ میری بات کو سن سکے ۔ث