راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور باجوہ کا بلاگر بلال خان کے قتل پر اظہار مذمت ، خفیہ ایجنسیوں کے ملوث ہونے کی خبروں کو جھوٹا اور من گھڑت قرار دے دیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور باجوہ نے سوشل میڈیا بلاگر بلال خان کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ، میجر جنرل آصف غفور باجوہ نے سوشل میڈیا پر زیر گردش ان خبروں کی بھی سختی سے تردید کی ہے جن میں خفیہ ایجنسیوں کو اس عمل کا ذمہ دار قرار دیا جا رہا ہے ، ڈی جی آئی ایس پی آر نے گزشتہ برس ایک بلال خان کے ایک بلاگ کی تصویر کے ساتھ ایک ٹوئیٹ بھی کیا تھا ۔
Brutal killing of Muhammad Bilal Khan is condemnable. So is ill intended propaganda to implicate state agencies by few individuals and certain segment of western media. May Allah bless his soul. Aamen. https://t.co/QHXqDSyQVr
— Asif Ghafoor (@peaceforchange) June 18, 2019
ایف آئی آر کے مطابق بلال خان کی عمر چوبیس سے پچیس برس تھی اور اس کو اسلام آباد کے سیکٹر جی 9/4 میں اتوار کی رات کی نامعلوم افراد نے چھریوں کے وار سے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا ، اس حملے میں بلال خان کا کزن احتشام الحق بھی شدید زخمی ہوگیا تھا جس کو پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔
بلال خان کے والد نے موقف اپنایا ہے کہ میرے بیٹے کے قاتلوں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور سخت سزا دی جائے ، پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔