وزیراعظم کی سربراہی میں قومی ترقیاتی کونسل کے قیام کی منظوری ، آرمی چیف بھی ر کن ہونگے

06:54 PM, 18 Jun, 2019

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے قومی ترقیاتی کونسل کے قیام کی منظوری دے دی،جس کی سربراہی وزیراعظم کرینگے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت کونسل کے 13 ر کن ہونگے۔


 وزیراعظم، وزارت خارجہ، وزارت خزانہ کے سیکرٹریز کونسل کے رکن ہوں گے جبکہ سیکرٹری منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات ڈویڑن بھی کونسل میں شامل ہوں گے۔  ایڈیشنل سیکرٹری وزیراعظم بھی قومی اقتصادی کونسل کے رکن ہیں۔ 

وزرائے اعلیٰ وزیر اعظم کی دعوت پر قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں شرکت کرسکیں گے،  وزیراعظم آزادکشمیر اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی شرکت  بھی وزیر اعظم کی دعوت سے مشروط ۔ اسٹریٹجک باڈی یا کوئی وزیر دعوت پر قومی ترقیاتی کونسل میں شرکت کر سکے گا۔

 قومی ترقیاتی کونسل ترقی کیلئے حکمت عملی اور پالیسیز بنائے گی، کونسل تیز تر اقتصادی ترقی کے حصول کے لئے پالیسیز پر عملدرآمد یقینی بنائے گی۔کونسل علاقائی اور قومی رابطوں کے لیے طویل المدتی منصوبہ بندی کی منظوری دے گی، قومی اقتصادی کونسل علاقائی تعاون کے لئے رہنما اصول فراہم کرے گی۔

مزیدخبریں