مولانا فضل الرحمان کی اخترمینگل کو اپوزیشن اتحادمیں شمولیت کی دعوت

05:15 PM, 18 Jun, 2019

اسلام آباد:اخترمینگل اورمولانا فضل الرحمان کی ملاقات ہوئی ہے جس میں مولانافضل الرحمان نے اخترمینگل کواپوزیشن اتحادمیں شمولیت کی دعوت دےدی جس کو قبول کر لیا گیا، ملاقات میں بلوچستان حکومت گرا نے کیلئے بھی دونوں رہنماؤں میں مشاورت ہوئی جبکہ مولانا نے اخترمینگل کے6مطالبات اے پی سی میں اٹھانے کی یقین دہانی کر دی۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اختر مینگل کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان نے ہمیں اے پی سی میں شمولیت کی دعوت دی ہے ہم اکھٹے حکومت میں بھی رہے اوراپوزیشن میں بھی رہے،ہم حکومت کے اتحادی نہیں ہیں،چندنکات پرووٹ دیئے۔

اس موقع پر مولانافضل الرحمان نے کہا کہ اے پی سی بلانے کے حوالے سے اپوزیشن جماعتوں سے رابطے میں ہیں عوام کی مدد کے بغیر ہم کامیاب نہیں ہوسکتے اس حکومت میں کئی حکومتیں آئیں اور چلی گئیں،ہماری ابتدائی محنت کامیابی سے آگے بڑھ رہی ہے،اخترمینگل کاشکرگزارہوں انہوں نے مثبت اندازمیں جواب دیاہے۔

مزیدخبریں