لاہور: ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ میں صفر پر آؤٹ ہونے والے قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے وائرل ویڈیو پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ویڈیو 13 جون کی ہے میچ سے پہلے والی رات کی نہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم کی بھارت سے ذلت آمیز شکست کے بعد شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی ہوٹل پر دوستوں کے ساتھ سامنے آنے والی ایک ویڈیو پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔
When will Pak media be accountable for their credibility by our courts?!
— Shoaib Malik ???????? (@realshoaibmalik) June 17, 2019
Having served my country for +20 years in Intl Cricket, it’s sad that I have to clarify things related to my personal life. The videos are from 13th June and not 15th
Details : https://t.co/Uky8LbgPHJ
اس ویڈیو کے حوالے سے شعیب ملک نے اپنی ایک ٹوئٹ میں وضاحت دی کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو 13 کی ہے 15 جون کی نہیں۔
شعیب ملک نے لکھا کہ 20 سال سے ملک کی خدمت کر رہا ہوں، دکھ ہے کہ ذاتی زندگی کے معاملات کی بھی وضاحت دینا پڑتی ہے۔
انہوں نے وضاحت دی کہ سوشل میڈیا پر ہوٹل کی وائرل ویڈیو 13 جون کی ہے 15 جون کی نہیں۔ اس سے پہلے پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی کہا تھا کہ میچ کی رات کسی کھلاڑی نے کرفیو ٹائم کی خلاف ورزی نہیں کی۔
انہوں نے بتایا کہ کھلاڑی اپنے اہلخانہ کے ساتھ میچ سے دو روز قبل مینجمنٹ سے اجازت لے کر باہر گئے تھے۔ میچ کی رات تمام کھلاڑی ٹائم کے مطابق اپنے ہوٹل میں موجود تھے۔
Pls dont use bad words for the players yes u guys can criticise our performance we will bounce back InshAllah we need ur support ????????????
— Mohammad Amir (@iamamirofficial) June 17, 2019
ادھر فاسٹ بولر محمد عامر نے بھی ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ شائقین پرفارمنس پر تنقید کرنے کا حق رکھتے ہیں مگر کھلاڑی کے لیے نازیبا الفاظ استعمال نہ کریں۔ ٹیم کم بیک ضرور کرے گی عوام کی سپورٹ کی ضرورت ہے ۔