بیلجیئم کی پاناما کیخلاف تین ، صفر سے فتح

11:15 PM, 18 Jun, 2018

ماسکو: فٹبال ورلڈ کپ 2018 کے گروپ میچ میں بیلجیئم نے پاناما کو تین کے مقابلے میں صفر سے شکست دیدی۔

روس میں جاری فٹبال ورلڈکپ کے مقابلے میں بیلجیئم نے یک طرفہ مقابلے کے بعد پاناما کو تین صفر سے شکست دے دی۔بیل جیئم کی جانب سے لوکاکو نے 2 اور میرٹینز نے ایک گول اسکور کیا۔

خیال رہے کہ پاناما کا یہ پہلا ورلڈکپ ہے اور اسے اپنے پہلے ورلڈ کپ کے پہلے ہی میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔آج کھیلے جانے والے پہلے میچ میں سویڈن نے جنوبی کوریا کو ایک صفر سے ہرا دیا تھا۔

مزیدخبریں