انوشکا شرما کی لڑکے کو ڈانٹ کی ویڈیو بنانا ویرات کوہلی کو مہنگا پڑگیا

انوشکا شرما کی لڑکے کو ڈانٹ کی ویڈیو بنانا ویرات کوہلی کو مہنگا پڑگیا
کیپشن: image by facebook

ممبئی :بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اور ان کے کرکٹر شوہر ویرات کوہلی ہمیشہ ہی سوشل میڈیا پر متحرک نظر آتے ہیں، وہ مختلف مواقع پر تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے نظر آتے ہیں۔

حال ہی میں انوشکا شرما کے شوہر ویرات کوہلی نے ٹوئٹر پر اپنی بیوی کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ایک لگژری کار میں سوار نوجوان کو ڈانٹتی نظر آئیں۔

ویرات کوہلی کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انوشکا شرما جو خود بھی گاڑی میں بیٹھی ہوئی ہیں، وہ ایک نوجوان کو راہ چلتے ہوئے ڈانٹتی نظر آ رہی ہیں۔

اداکارہ نے نوجوان کو اس وجہ سے ڈانٹا کیوں کہ انہوں نے چلتی کار سے رستے میں کچرہ پھینکا جس پر انوشکا شرما کو غصہ آگیا اور انہوں نے نوجوان کو کھری کھری سنادیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انوشکا شرما اپنی کار کے شیشے کو نیچے کرکے لگژری کار میں سوار لڑکے کو کہتی نظر آتی ہیں کہ ’آپ نے سڑک پر کچرہ کیوں پھینکا، آپ ایسے سڑک پر کچرا نہیں پھیک سکتے، آئندہ احتیاط کیجیے گا۔

ان کی اسی مختصر ویڈیو کو ان کے شوہر ویرات کوہلی نے اپنے ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے اپنی اہلیہ کی تعریف کی ، ویرات کوہلی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سوالیہ انداز میں لکھا کہ ’لگژری کار میں سفر کرنے والے افراد جن کے ذہن میں کچرا بھرا ہوا ہے، ایسے لوگ ہمارے ملک کو صاف کریں گے؟