حسن علی ”مین آف دی ٹورنامنٹ “ قرار ، گولڈن بال ایوراڈ بھی نام کیا

لندن: چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستانی ٹیم کے کامیاب ترین باولر حسن علی نے اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت گولڈن بال اور مین آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔

چیمپیئنز ٹرافی میں حسن علی نے مجموعی طور پر 13 وکٹیں حاصل کیں ۔ افتتاحی میچ میں بھارت کے خلاف حسن علی نے 70 رنز کے عوض صرف ایک وکٹ لی لیکن اس کے بعد انہوں نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے جنوبی افریقہ کے خلاف تین وکٹیں لے کر اپنے خطرناک عزائم ظاہر کیے اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔اس کے بعد حسن علی نے پلٹ کر نہیں دیکھا اور سری لنکا او رپھر انگلینڈ کے خلاف میچوں میں بھی بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے تین تین وکٹیں لیں اور پاکستان کی جیت میں مرکزی کردار ادا کیا۔
فائنل میں عامر کی عمدہ کارکردگی کے بعد حسن علی نے بھی ٹیمک کی کامیابی میں اپنا حصہ ڈالا اور مہندرا سنگھ دھونی، روی چندرہ ایشون اور پھر جسپریت بمراہ کو آؤٹ کر کے پاکستان کو ایونٹ کا چیمپیئن بنوا دیا۔