لاہور:یوں تو ساری سبزیاں ہی صحت کیلئے مفید ہوتی ہیں لیکن ماہرین صحت نے اورگینک سبزیوں کو زیادہ بہتر قرار دیتے ہوئے انہیں استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
آئیرش تحقیق کے مطابق اورگینک سبزیوں میں 20 فیصد زیادہ اینٹی آکسیڈنٹ موجود ہوتا ہے جو جسم کو نقصان نہیں پہنچاتا اور ایسی اشیا جو کسی کیمیائی مواد کے بغیر پیدا ہوتی ہیں وہ زیادہ ذائقے دار ہوتی ہیں۔ہیلتھ اسپین کی ترجمان کے مطابق یہ دلچسپ تحقیق صرف سبزیوں کے لیے تھی اس میں پھل شامل نہیں اور یہ سچ ہے کہ آج ہمیں معلوم نہیں کہ پھلوں اور سبزیوں میں کتنے وٹامن موجود ہیں۔
کچھ ماہرین کا ماننا ہے کہ آج کسان جو طریقہ استعمال کررہے ہیں اس کی وجہ سے اس میں کم منرلز اور وٹامن پائے جاتے ہیں اور اسی بنا پر اورگینگ سبزیاں غذائیت سے بھرپور پیدا نہیں ہورہی۔جرنل آف ایگریکلچر اور فوڈ کیمسٹری میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا ہےکہ اورگینک فصلوں اور کیڑے مار ادویات کے استعمال سے پیدا کی جانے والی فصلوں میں صرف ان کی غذائیت کا فرق دیکھا گیا جب کہ اورگینک سبزیاں کینسر سے لڑنے میں مددگار ہوتی ہیں۔
ماہرین کا اورگینک سبزیاں استعمال کرنے کا مشورہ
لاہور:یوں تو ساری سبزیاں ہی صحت کیلئے مفید ہوتی ہیں لیکن ماہرین صحت نے اورگینک سبزیوں کو زیادہ بہتر قرار دیتے ہوئے انہیں استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
06:56 PM, 18 Jun, 2017