قطر نے عراق کی فرقہ وارانہ تقسیم کا منصوبہ لاگو کیا،نائب عراقی صدر

03:00 PM, 18 Jun, 2017

\قاہرہ: عراق کے نائب صدر ایاد علاوی نے کہاہے کہ قطر نے فرقہ وارانہ بنیادوں پر عراق کو تقسیم کیے جانے کے منصوبے کو مضبوط بنایا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصری دارالحکومت قاہرہ میں ایک پریس کانفرنس میں علاوی نے کہا کہ شدت پسند جماعتوں کی سپورٹ کے حوالے سے قطر کے اقدامات کا پہلے ہی مقابلہ کیا جانا چاہیے تھا تا کہ خطے کی صورت حال کو بگڑنے سے روک لیا جاتا۔

انہوں نے عالمی برادری اور عرب دنیا پر زور دیا کہ دوحہ کے احتساب کی ضرورت ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ قطر اور ایران نے عراق کو سنی اور شیعہ معاشروں میں تقسیم کرنے کا منصوبہ اختیار کیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں