ممبئی: بھارتی آف سپنر ہربھجن سنگھ نئے مسئلے میں پھنس گئے۔ انہیں خاتون مسافر کیخلاف مبینہ طور پر نامناسب فقرے بازی کے باعث مقامی ایئر لائن کی ملازمت سے محروم ہونے پر سابق پائلٹ برنارڈ ہوسلین نے ہتک عزت کا نوٹس بھیجا تھا۔
ان کے وکیل سمیت شکلا کا کہنا ہے کہ دو مسافروں نے برنارڈ ہوسلین کیخلاف غلط شکایت کی جبکہ اس معاملے میں ہر بھجن سنگھ نے بھی مداخلت کی جس کے سبب پائلٹ کو اپنی نوکری کھونا پڑی۔ ایئر لائن کو بھی غلط شکایت پر ایکشن لے کر ملازمت سے نکالنے پر قانونی نوٹس ارسال کیا گیا ہے۔
اس سے پہلے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جارح مزاج ہربھجن سنگھ نے اپنے ہی ملک کے نیوز چینل پر تنقید کرتے ہوئے اسا کا نام فالتو نیوز تجویز کر ڈالا تھا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں