نئی دہلی:گزشتہ کئی دنوں نے پاکستانی ٹیم کے بارے میں غؒلط زبان استعمال کرنے والے سابق بھارتی اوپنر وریندر سہواگ نے اس بار اپنی روش ذرا بدل لی ہے ۔ بلکہ یہ کہا جائےتو حیرانگی ہو گی کہ ان کی زبان سے پاکستانی ٹیم اور کھلاڑیوں کے بارے میں ایسی بات سننے کے بعد یقین نہیں آتا۔تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی اوپنر وریندر سہواگ نے پاکستان کپتان سرفراز احمد کی انگلش کا مذاق اڑانے والوں کو ’غلامانہ‘ ذہنیت کا حامل قرار دیا ہے۔
انھوں نے ٹویٹ کیا کہ ”سرفراز پر انگلش نہ بولنے پر ہونے والی تنقید پاگل پن ہے ,ان کا کام کھیلنا اور وہ اپنا کام عمدگی سے کررہے ہیں، انھوں نے پاکستان کو فائنل میں پہنچایا ہے“ ساتھ میں انھوں نے ”غلامانہ ذہنیت سے گریز کرو“ کا ہیش ٹیگ بھی لگایا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔