فائنل میچ کے دوران لوڈشیڈنگ نہ ہو، مراد علی شاہ کی کے الیکٹرک کو ہدایت

12:39 PM, 18 Jun, 2017

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی وزیراعظم نواز شریف کے نقش قدم پر چل پڑے اور کے الیکٹرک حکام کو پاک بھارت فائنل میچ میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کر دی۔ ان کا کہنا تھا کہ اتوار کے روز دفاتر، صنعتیں بند ہوتی ہیں بجلی کی ضرورت رہائشی علاقوں میں ترجیحی بنیادوں پوری کی جائے۔ امید ہے پاکستانی ٹیم فائنل جیت کر قوم کو عید الفطر کا تحفہ دے گی۔

دوسری جانب صوبائی وزیر داخلہ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم انشاءاللہ فاتح بن کر لوٹے گی۔

یاد رہے  آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میچ میں جہاں بھارت اپنے اعزاز کے دفاع کے لیے میدان میں اترے گا تو وہیں اس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہلی بار پہنچنے والی پاکستانی ٹیم نے نظریں تاریخ رقم کرنے پر جما رکھی ہیں۔ آج کا میچ لندن کے اوول کرکٹ گرؤانڈ میں کھیلا جائے گا جہاں بھارت گروپ سٹیج پر دو میچ کھیل چکا ہے جب کہ پاکستان اس ٹورنامنٹ میں اب تک کوئی میچ اوول میں نہیں کھیلا۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں