بھارتی اوپننگ بیسٹمین پر چار میچوں کی پابندی عائد کر دی گئی

09:59 AM, 18 Jun, 2017

نیو دہلی : بھارتی ٹیم کے اوپننگ بلے گوتھم گھمبیر پر فرسٹ کلاس کرکٹ کے چار میچ کھیلنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق گوتھم گھمبیر پر فرسٹ کلاس میچ کے دوران اپنے کوچ کے ساتھ جھگڑا کرنے کی پاداش میں چار میچوں کی پابندی کا سامنا کر نا پڑا ۔ گوتھم گھمبیر نے وجے ہزارے ٹرافی کے دوران اپنے کوچ سے کسی بات پر جھگڑا ہوا تھا ۔
گھمبیر کو ناروا رویہ اپنانے پر تین رکنی پینل نے جن میں ، مدن لعل ،راجیدرا راٹھور اور سونی سنگھ پر مشتمل کمیٹی نے اپنا فیصلہ سنایا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

مزیدخبریں