آئی سی سی چیمپینزٹرافی فائنل میں ایک اوور کتنے ملین ڈالرز کا ہو گا ؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

01:03 AM, 18 Jun, 2017

آئی سی سی چیمپینزٹرافی کا فائنل فینز کو تو مزہ دے گا.براڈکاسٹرز کی بھی چاندی ہوجائےگی،میچ دکھانےوالوں کو ریکارڈ آمدنی کی توقع ہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے مقابلے میں ایک اوور پانچ کروڑ کا ہو گا ۔ اور میچ پانچ سوکروڑ کا ہو گا ۔ پاک بھارت مقابلہ میں  کروڑوں کی آمدنی  ہوگی جس میں آئی سی سی کی بھی چاندی ہوگئی ااور براڈکاسٹرز کےبھی وارے نیارے ہو گئے ۔

رپورٹ کےمطابق فائنل میں دس سیکنڈ کااشتہار پینتیس لاکھ روپے کاہوگا.محتاط اندازے کےمطابق ایک اوورکی  آمدنی تقریبا پانچ کروڑ روپے ہوگی۔دوسری طرف ٹکٹوں کی بلیک مارکیٹنگ  بھی اپنے عروج پر ہے .کالا دھندابھی عروج پرپہنچ گیا۔140 پاؤنڈ کے ٹکٹ دوہزارپاؤنڈزمیں بھی بیچے جارہےہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان آج فائنل میچ کھیلا جائے گا جس میں بھارت کی ٹیم کو  پاکستان پر نفسیاتی برتری حاصل ہو گی  لیکن پاکستانی ٹیم کا مورال بھی بلند ہے کیونکہ پاکستانی ٹیم نے سیمی فائنل میں ٹورنامنٹ کی فیورٹ ٹیم انگلینڈ کو شکست دے کر ٹائٹل کی دوڑ سے باہر کیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں  
  

مزیدخبریں