عامر سہیل نے قومی ٹیم کیلئے نیک تمناؤں کا نیا ویڈیو پیغام جاری کردیا

عامر سہیل نے قومی ٹیم کیلئے نیک تمناؤں کا نیا ویڈیو پیغام جاری کردیا

لاہور:  پاکستانی کپتان پر تنقید کرنے والے عامر سہیل سوشل میڈیا میں بھرپور تنقید ہو ئی تو سابق کپتان نے بھی پینترا بدل لیا ۔ قومی ٹیم کیلئے نیک تمناؤں کا نیا ویڈیو پیغام جاری کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق عامر سہیل گزشتہ دنوں اس وقت تنازع میں گر گئے تھے جب انہوں نے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے خلاف فتح کے بعد کپتان سرفراز احمد کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔سابق کپتان نے کہا کہ ’سرفراز احمد کو یہ بتانے کی ضرورت ہے کہ (پاکستان ٹیم کو فتح دلانے میں) آپ نے کوئی کمال نہیں کیا بلکہ یہ میچ آپ کو جتوائے گئے ہیں‘۔انہوں نے سرفراز احمد کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ 'آپ زیادہ اترائیں نہیں کیونکہ ہمیں سب معلوم ہے کہ (کرکٹ میں) کیا ہوتا اور کیا نہیں ہوتا'۔
سرفراز پر تنقیدی بیان کے بعد عامر سہیل پر بھی سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی گئی، جس پر انھوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ان کے بیان کی سیاق و سباق سے ہٹ کر تشریح کی گئی۔
تاہمآج  ہونے والے ایونٹ کے فائنل سے قبل آج عامر سہیل نے سرفراز احمد کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی کے بعد وہ کپتان کے ساتھ بیٹھ کر تمام غلط فہمیوں کو دور کر دیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بڑے عرصے بعد کسی ایونٹ کا فائنل کھیل رہا ہے۔ ٹیم نے بہت اچھا کھیلا اور آپ نے ہترین انداز میں قیادت کی۔عامر سہیل نے کہا کہ جو بھی تنازع کھڑا کرنے کی کوشش کی گئی ہے اسے ایک طرف رکھ کر اپنی سو فیصد کارکردگی دکھائیں اور ہمارا سر فخر سے بلند کر دیں۔ 

یاد رہے کہ عامر سہیل کے اس بیان کے بعد بھارتی کھلاڑیوں نے بھی عامر سہیل پر کافی تنقید کی تھی ۔ سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی کا کہنا تھا کہ " عامر سہیل کا بیان احمقانہ ہے ''۔ بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ کا کہنا تھا کہ عامر بھائی اگر آپ اپنی ٹیم کی عزت نہیں کریں کے تو آپ اپنی عزت کھو دیں گے ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں