زرمبادلہ  کےذخائر میں اضافہ 

11:02 PM, 18 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی:ملکی زرمبادلہ  کےذخائر میں اضافہ  ہوگیا ہے۔ 

ملکی زرمبادلہ ذخائر 12 جولائی کو ختم ہوئے کاروباری ہفتے میں 5 کروڑ 88 لاکھ ڈالر بڑھے ہیں۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 12 جولائی تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 14 ارب 70 کروڑ ڈالر رہے۔

سٹیٹ بینک کے ذخائر ایک کروڑ 86 لاکھ ڈالر اضافے کے بعد 9 ارب 42 کروڑ ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 4 کروڑ ڈالر اضافے سے 5 ارب 27 کروڑ ڈالر رہے۔

مزیدخبریں