" 4 سال ساتھ رہنے کے بعد، ہم نے باہمی طور پر علیحدگی کا فیصلہ کیا"،ہردیک پانڈیا اور ان کی اہلیہ کے  راستے الگ ہوگئے

10:27 PM, 18 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

ممبئی :بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہردیک پانڈیا نے طلاق کی خبروں سے متعلق افواہوں پر خاموشی توڑ دی ۔ پانڈیا بالآخر اہلیہ نتاشا سٹینکووچ سے علیحدگی کی تصدیق سوشل میڈیا کے ذریعے کردی۔

ہردیک پانڈیا نے سوشل میڈیا پر کہا کہ 4 سال ساتھ رہنے کے بعد، نتاشا اور میں نے باہمی طور پر علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے، ہم نے مل کر اپنے رشتے کو بہتر بنانے کی بھرپور کوشش کی اور یقیناً یہ کوشش ہم دونوں کے مفاد میں بھی رہی۔

ہردیک نے مزید لکھا کہ یہ ہمارے لیے ایک مشکل فیصلہ تھا لیکن بطور ایک فیملی ہم نے خوشی اور باہمی احترام کو مدِنظر رکھتے ہوئے ایک ساتھ بہترین وقت گزارا۔

جنوری 2020 میں منگنی اور پھر 31 مئی 2020 کو شادی کے بندھن میں بندھنے والی سٹار جوڑی ہردیک پانڈیا اور نتاشا سٹینکووچ کی طلاق کی خبریں مئی سے زیرگردش ہیں ، لیکن اب انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری ایک بیان میں افواہوں کی تصدیق ہو گئی ہے۔

اپنے بیان میں ہردک اور نتاشا نے اپنے بیٹے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی زندگیوں کا مرکز  رہے گا اور وہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ وہ اس کی خوشی کے لیے جو کچھ کرسکتے ہیں وہ کریں،  دونوں نے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ اس مشکل اور نازک وقت میں ان کی پرائیویسی کا خیال رکھیں۔

مزیدخبریں