بنگلہ دیشی مظاہرین نے سرکاری ٹی وی کی عمارت کو آگ لگادی، ہلاکتوں کی تعداد 32 ہوگئی ،حکومت کا مظاہرین سے بات چیت کرنے کا اعلان

09:54 PM, 18 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

ڈھاکہ :بنگلہ دیشی مظاہرین نے سرکاری ٹی وی کی عمارت کو آگ لگادی۔ کوٹہ سسٹم کے خلاف مظاہرین کی  ہلاکتوں کی تعداد 32 ہوگئی ،حکومت  نے مظاہرین سے بات چیت کرنے کا اعلان کیاہے۔ 

پولیس سے جھڑپوں میں آج صحافی سمیت متعدد مظاہرین ہلاک ہوگئے۔ کئی روز سے جاری احتجاج میں ہلاکتوں کی تعداد 32 ہوگئی جبکہ ڈھائی ہزار سے زیادہ زخمی ہیں۔مظاہرین نے آج ملک گیر ہڑتال کی کال دی تھی، جس کے دوران اہم شاہراہیں بلاک کردی گئیں، ملک میں انٹرنیٹ سروس عارضی طور پر معطل ہے۔

سرکاری و نجی کالجز، یونیورسٹیز اور سکولز غیرمعینہ مدت کےلیے بند کر دیے گئے ہیں، ڈھاکہ میں میٹرو سروس بھی معطل کر دی گئی ہے۔حکومت نے مظاہرین سے بات چیت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انسانی حقوق کے اداروں، اقوام متحدہ اور امریکہ نے بنگلہ دیش میں پُرامن احتجاج کے حق پر زور دیا ہے۔

مزیدخبریں