اسلا م آباد:وزیر دفاع خواجہ آصف کاکہنا ہے کہ اپروچ کا اختلاف ہوسکتا ہے لیکن پیپلز پارٹی ہمارے ساتھ ہی ہے۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی پر بات کرتے ہوئے کہاکہ اپروچ کا اختلاف ہوسکتا ہے لیکن پیپلز پارٹی ہمارے ساتھ ہی ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ ہمیں اتحادیوں سے بات کرکے پی ٹی آئی پر پابندی کا اعلان کرنا چاہئے تھا۔فچ ایک کریڈٹ ریٹنگ ادارہ ہے۔ فچ کریڈٹ ریٹنگ کرتے ہوئے سیاسی حالات بھی دیکھتا ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ پتہ نہیں فچ نے کیا فارمولا نکالا ہے جس کے مطابق وہ ہماری 18 ماہ کی حکومت کا کہہ رہےہیں۔
فچ اپنی رپورٹ میں سسٹم کو لپیٹنے کی بات کررہا ہے۔انہوں نے کہاکہ دیکھا جائے تو حالات پریشن کن ہیں، غیر یقینی کی صورتحال ہے۔ پیپلز پارٹی ٹھیک کہتی ہے کہ ہمارے ساتھ پی ٹی آئی پر پابندی کے حوالے سے مشاورت نہیں کی گئی۔
ہمیں اتحادیوں سے بات کرکے پی ٹی آئی پر پابندی کا اعلان کرنا چاہئے تھا۔ ہم خیالوں کے ساتھ مشاورت ضرور ہونی چاہئے تھی۔پی ٹی آئی کی ایک ڈیڑھ سال سے ملک دشمن پالیسیاں جاری ہیں۔ میرا خیال ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی نو مئی کےفورا بعد لگنی چاہئے تھی۔