اسلام آباد: میاں نواز شریف نے اتحادیوں سے رابطوں کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف نے اتحادیوں سے رابطوں کا فیصلہ کرلیا ہے۔پارٹی ذرائع کاکہنا ہےکہ نواز شریف آصف زرداری، سمیت تمام اتحادیوں سے مشاورت کریں گے۔
میاں نواز شریف اتحادی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنے سمیت عدالتی فیصلے پر مشاورت کریں گے۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ مخصوص نشستوں کے فیصلے کے بعد از سر نوسیاسی صورتحال کا جائزہ لیاجائے گا۔
ذرائع کے مطابق ہفتے کو میاں نوا ز شریف کی زیر صدارت اہم پارٹی اجلاس ہوگا۔ ن لیگ کا اہم اجلاس ہفتے کو ماڈل ٹائون میں ہوگا۔ اس حوالے سے لیگل ٹیم پارٹی صدر کوبریف کریں گے ۔