گیارہ ماہ کے دوران  بانی پی ٹی آئی سے جیل میں 1635 افراد کی ملاقات،13 بار بیٹوں سے وٹس ایپ پر کال

06:52 PM, 18 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

 راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی  کی قید کے دوران ملاقاتوں کی تفصیلات سامنے آگئیں، عمران خان نے ستمبر 2023ء سے جولائی 2024ء تک کل 1635 افراد سے ملاقاتیں کیں۔

معروف صحافی عمار سولنگی نے ٹویٹ کے ذریعے  با نی پی ٹی آئی  کی قید کے دوران ملاقاتوں کی تفصیلات کا بتایا ہے۔ عمار سولنگی کی رپورٹ کے مطابق   اعداد و شمار کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے کمرہ ملاقات میں 454 ملاقاتیں ہوئیں، ملاقاتوں میں 88 وکلاء، 223 سیاسی دوست، 119 فیملی اور 14 سپیشل ڈاکٹر شامل ہیں۔

جیل ذرائع کے مطابق اڈیالہ میں قائم عدالت میں بانی پی ٹی آئی سے 1181 ملاقاتیں ہوئیں جن میں وکلاء سے 591، فیملی سے 273 اور 317 میڈیا نمائندوں سے ملاقاتیں ہوئیں۔جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی واٹس ایپ کے ذریعے بیٹوں سے 13 کالز کرائی گئیں۔

مزیدخبریں