" چار جولائی کو بانی پی ٹی آئی سے  انتظار کے باوجود ملاقات نہیں کروائی گئی "،اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے سپیکر کو تحریک استحقاق جمع کرادی 

05:46 PM, 18 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :چار جولائی کو بانی پی ٹی آئی  سے ملاقات  نہ کرنے دینے پر   اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے سپیکر کو تحریک استحقاق جمع کرادی ہے۔اس میں  مطالبہ کیا گیا کہ تمام افسران سے پوچھا جائے کہ قومی اسمبلی کے ممبران کا استحقاق کیوں پامال کیا گیا اور ان کے خلاف قواعد کے مطابق سخت تادیبی کارروائی کی جائے۔

 اس میں کہاگیا ہے کہ چار جولائی کو  بانی پی ٹی آئی سے  ملاقات کے لیے   اڈیالہ جیل راولپنڈی گئے، سینیٹر شبلی فراز، جنیداکبر، شاندانہ گلزار اور شہریار آفریدی سمیت دیگر بھی ہمراہ تھے۔  اڈیالہ جیل کےگیٹ پر ساڑھے 4 گھنٹے انتظار کرتے رہے لیکن ملاقات نہیں کروائی گئی۔

تحریک استحقاق میں کہا گیا کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس سمیت دیگر بھی استحقاق مجروح کرنے میں ملوث رہے اس بارے میں باز پرس کی جائے ۔

مزیدخبریں