کمبوڈیا میں وٹس ایپ کی چھٹی، میسجنگ کیلئے   متبادل ایپلیکیشن متعارف 

 کمبوڈیا میں وٹس ایپ کی چھٹی، میسجنگ کیلئے   متبادل ایپلیکیشن متعارف 

فنوم پین:کمبوڈیا میں وٹس ایپ   کے    متبادل ایپلیکیشن متعارف  کرادی گئی ہے۔ 


کمبوڈین صدر ہن سین نے وٹس ایپ کے متبادل کے طور پر ملک میں بنائی گئی میسجنگ ایپلی کیشن کی حمایت کی ہے، اس کا نام  ’کول ایپ‘  ہے۔  یہ پہلا کمبوڈین پروگرام ہے اور یہ کمبوڈین سکیورٹی دائرے میں استعمال کیا جائے گا۔ ایپلی کیشن کے متعلق ناقدین کا کہنا ہے کہ اس طریقے سے حکومت ملک میں ہونے والی سیاسی گفتگو پر نظر رکھ سکے گی۔


کمبوڈیا کے آئی ٹی ماہرین کاکہنا ہے کہ دیگر ممالک کے پاس ان کے اپنے مواصلات کے ذرائع ہیں، جیسے کہ چین کا وی چیٹ، ویتنام کا زالو، جنوبی کوریا کا کاکاؤ ٹاک اور روس کا ٹیلی گرام۔ لہٰذا کمبوڈیا میں ہماری اپنی پروڈکٹ ہے۔

کول ایپ کے بانی اور سی ای او لم شیووتھا کا کہنا تھا کہ ایپ کو ڈیڑھ لاکھ بار ڈاؤن لوڈ کیا جا چکا ہے اور یہ صارفین کے ڈیٹا کو مانیٹر، اکٹھا یا ذخیرہ نہیں کر رہی، ڈیٹا کو محفوظ رکھنے کے لیے ایپ اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن استعمال کر رہی ہے۔

مصنف کے بارے میں